ا ایک ایسا پھل ہے جو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور لوگ اس کا شیک رغبت سے پیتے ہیں۔کیلے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور لوگ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لئے ان کا استعمال کرتے ہیں،اس کے چھلکے کو جلد کی متعدد بیماریوں اور گھر کی صفائی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ کیلے کے چھلکے کو کھایا بھی جاسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلے کا چھلکاپوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے معدہ مضبوط ہونے کے ساتھ انتڑیوں کی بیماریاں ٹھیک ہوتی ہیں۔کیلے کے چھلکے
کھانے سے خون میں کولیسٹرول لیول کم رہتا ہے اور فشار خون کوکنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔کیلے میں tryptophanبھی پایا جاتا ہے اور اس کی وجہ سے خون میں serotoninلیول بڑھتا ہے جس سے انسان کا موڈ خوشگوار رہتا ہے۔تائی وان کے تحقیق کاروں کاکہنا ہے کہ اگر آپ ذہنی دباﺅ کا شکار ہوں تو کیلے کا چھلکا کھانے سے یہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر تین دن روزانہ دو کیلے کے چھلکے کھانے سے خون میں serotoninلیول میں 16فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔اسی طرح کیلے کے چھلکے میں لوٹین بھی پایا جاتا ہے جو کہ ہماری آنکھوں کو انفیکشن اور تیز دھوپ سے بچاتا ہے۔